نئی دہلی:8/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کی بہتر صحت اور طویل زندگی کی خواہش ظاہر کی ۔ راہل گاندھی نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ لال کرشن اڈوانی جی کو سالگرہ کی دلی خواہشات ۔ میں نے ان کے اچھی صحت، لمبی زندگی اور مسرت و خوشی کا متمنی ہوں ۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں نے بھی اڈوانی کو ان 91 ویں سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات پیش کی ہیں اور قومی سیاست، بی جے پی کو کھڑا کرنے اوربی جے پی کے نظریہ کی’جنگ‘ میں ان کی شراکت کو یاد کیا۔ اڈوانی کی پیدائش غیر منقسم ہندوستان کے کراچی (اب پاکستان میں) میں 1927 میں ہوئی تھی ۔